کراچی (اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم بابر کانٹا کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 22 سالہ اسامہ ولد محمد شہزاد جاں بحق اور 24 سلہ زوہیب ولد شاہد زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق حادثے کا ذمہ دار ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ،ملیر چیک پوسٹ نمبر 5فالکن سوسائٹی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر خاتون 45 سالہ روزینہ جاں بحق ہو گئی، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 16 میں ڈمپر کی ٹکر سے دو رکشا سوار شدید زخمی ہو گئے جنھیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، عمر 30 سے 32 برس ہے،بلدیہ مواچھ گوٹھ پل کے قریب واٹر ٹینکر اور ٹریلر میں تصادم ہو گیا ، جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،دریں اثنا لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب 19 نومبر کو ٹینکر کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا موٹر سائیکل سوار 55 سالہ نور عالم ولد حکیم رشید عالم دوران علاج اسپتال میں چل بسا ۔