• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیر تعمیر عمارت سے گر کر مزدور جاں بحق ہوگیا، 3 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر )زیر تعمیر عمارت سے گر کر مزدور جاں بحق ہو گیا، 3 افراد کی لاشیں ملیں۔تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر ایک مٹکے والی پلیہ کے قریب کام کے دوران زیر تعمیر عمارت کی پہلی منزل سے گر کر مزدور جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت 30 سالہ عبداللہ علی ولد عبداللہ کے نام سے ہوئی۔کھارادر پنجابی کلب چریا چوک کے قریب مسجد کے بیت الخلا سے ایک شخص کی لاش ملی۔متوفی کی عمر 40 سے 45 برس ہے تاہم اس کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے۔شاہراہ فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک 12 میں رہاشی فلیٹ سے ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش ملی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید