• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے، امریکی ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر ) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے امریکی ویزا فراڈ اور جعلی دستاویزات تیار کرنے میں ملوث ملزم چوہدری اسلم کو گرفتار کر لیا ،امریکی سفارت خانے اسلام آباد کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت کے مطابق ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر امریکی ویزا حاصل کرنے کے لیے جعلی پیدائشی اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) تیار کیے تھے ،ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر شہری کو امریکی ویزا دلوانے کے لیے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید