کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد4ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا، تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب کورنگی کا کاز وے ندی چوکی روڈ لنک روڈ شارع بھٹو سے مبینہ مقابلے کے بعد 30 سالہ بلال اشرف ولد محمد اشرف اور 35 سالہ محمد عثمان عرف بلال ولد سعید احمد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ، ملزمان کے قبضے سے دو پستول شہریوں سے چھینے گئے دو پرس ، نقد رقم ، 6 موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ، فیروزآباد پولیس اور شاہین فورس نے سروس روڈ شہید ملت سے مبینہ مقابلے کے بعد شہروز عرف ٹاپو ولد عبدالسعید کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے ، گرفتار ملزم سے 30 بور پستول ، موبائل فون اور نقدی بر آ مد کی گئی ، کلفٹن پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث وقاص ولد امانت کو گرفتار کرکے غیر قانونی 30 بور پستول اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔