• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس بی سی اے، غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کے احکامات جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ڈاکٹر وسیم شمشاد نے کراچی کے تمام 25 ٹاؤنز میں جاری غیر قانونی تعمیرات، غیر مجاز پورشنز اور اضافی فلورز کی فوری طور پر فہرستیں مرتب کر کے انہیں مسمار کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ،تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ڈی جی ایس بی سی اے کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں غیر قانونی و بلا اجازت تعمیرات، خطرناک عمارتوں کی صورتحال اور گل پلازہ کے انہدامی عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اب تمام کاروباری ایام میں روزانہ کی بنیاد پر کانفرنس روم میں اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید