• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، سنار کی گمشدگی کا معاملہ، گڈاپ پولیس کیخلاف انکوائری کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے گمشدہ رہنے والے سنار کے معاملے پر آئی جی سندھ کو انکوائری کی ہدایت کردی، ہائی کورٹ میں نیو کراچی کے سنار جہانزیب کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، لاپتا جہانزیب، ایس ایچ او گڈاپ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے، جہانزیب نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھے 3 نومبر کو گڈاپ پولیس نے اٹھایا تھا اور 18نومبر کو رہا کیا، پولیس نے مجھ سے حلف نامے پر دستخط کرالیے ہیں مجھے کہا جا رہا 40 لاکھ روپے دو ہفتوں میں ادا کرو ورنہ سنار کی دکان چھین لینگے اب ڈر کی وجہ سے دکان نہیں کھول رہا کہ پھر نہ اٹھا کر لے جائیں، جب رہا کیا گیا تو اس سے قبل پولیس نے میرے بھائی اورنگزیب سے ڈھائی لاکھ بھی لیے ہیں، دن کو مجھے غائب رکھتے تھے جبکہ رات کو پھر تھانے میں بند کر دیتے تھے، حکومت سندھ کے وکیل نے کہا کہ یہ یکطرفہ الزام ہے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ اس کی انکواری کریں۔ جہانزیب کو خطرہ ہے اسے اٹھایا جائے گا۔ عدالت نے جہانزیب کو جانی اور مالی تحفظ فراہمی کا حکم دیدیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید