• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار

کراچی ( ثاقب صغیر )ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ اینڈ سمگلنگ سرکل پشاور نے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث مبینہ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پہلی کارروائی کے دوران چارسدہ سے ملزم مختاج اللہ ولد درویش گل کو گرفتار کیا گیا جو ایف آئی آر نمبر 141/2026 میں امیگریشن آرڈیننس 1979 کی متعلقہ دفعات کے تحت مطلوب تھا۔ ملزم پر بیرون ملک ملازمت کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے شہریوں سے رقوم بٹورنے اور بغیر لائسنس غیر قانونی ایجنٹ کا کاروبار چلانے کا الزام ہے۔ملزم کے قبضے سے 3 لاکھ 3 ہزار روپے نقدی اور اہم دستاویزات برآمد ہوئیں۔ ملزم کی نشاندہی پر ڈینز ٹریڈ سینٹر پشاور کے سامنے چھاپہ مار کر دوسرے مبینہ ایجنٹ مشرف کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔دوسرے ملزم کے قبضے سے مختلف افراد کے متعدد پاسپورٹس اور ورک پرمٹ سے متعلق دستاویزات برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئیں۔ دونوں ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے جبکہ نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید