نادہندگان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی کیلئے روڈ چیکنگ مہم آج شروع ہوگی

June 05, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ کی ہدایت پر پیر 5 جون سے صوبے بھر میں ٹیکس نادہند گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی کے لئے روڈ چیکنگ مہم شروع کی جارہی ہے جو 16 جون تک جاری رہے گی، کراچی میں 30 سے زائد مقامات پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹیمیں روڈ چیکنگ مہم کے دوران اپنے فرائض انجام دیں گی۔