فتنہ مائنس ہوگا، چاہے ضمانتیں کروائیں، عدالتیں ریلیف دیں، رانا ثناء

June 05, 2023

فیصل آباد (نمائندہ جنگ ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی گالم گلوچ کی سیاست ، ایک کروڑ نوکریوں ، پچاس لاکھ گھروں کے جھوٹے وعدے اور کرپشن کو تو نظر انداز کیا جا سکتا ہے مگر 9مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا۔قانون کا واروقت لے گا ، اس عمل کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور یہ فتنہ اس ملک کی سیاست سے مائنس ہو گا ۔یہ ضمانتیں کروائیں ، عدالتیں ان کو ریلیف دیں ، ججز ان پر مہربانیاں کریں مگر یہ طے ہے جنہوں نے ریاست کے خلاف سرکشی کی ہے انہیں کسی قیمت پر معاف نہیں کیا جائے گا۔