پاک سوزوکی موٹرز کا ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکسوں اور ڈیوٹی میں کمی کا مطالبہ

June 05, 2023

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) پاک سوزوکی موٹرز نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکسوں اور ڈیوٹی میں کمی کرنے اور مزید ٹیکس اور ڈیوٹی عائد نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاک سوزوکی نے اپنے خط میں وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں کو ٹیکسوں سے استثنیٰ دیا جائے کیونکہ ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیاں زیادہ ملک کا مڈل کلاس طبقہ استعمال کرتا ہے اور ٹیکسوں اور ڈیوٹی میں اضافے سے یہ چھوٹی گاڑیاں بھی ان کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں ۔