مصر، آئل ٹینکر میں فنی خرابی سے نہر سویز میں ٹریفک معطل

June 05, 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) مصر کی نہر سویز نہر میں سمندری آئل ٹینکر کے انجن کی خرابی کے باعث یہ اہم آبی گزرگاہ میں ٹریفک کی روانی مختصر عرصے کے لیے تعطل کا شکار ہو گئی۔ امریکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ عالمی آبی گزرگاہ نہر سویز کی اتھارٹی نے بتایا ہے کہ اتوار کو خام تیل سے لدے ایک بحری جہاز کو انجن میں فنی خرابی کے باعث بحری راستے میں رکنا پڑا۔ مصر کی سویز کینال اتھارٹی کے ترجمان جارج صفوت نے بتایا ہے کہ ریاست مالٹا کے جھنڈے والے آئل ٹینکر سیویگور کو بحیرہ روم سے بحیرہ احمر تک بنائے گئے آبی راستے میں 12 کلومیٹر کے نشان پر سنگل لین والے حصے میں خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔