4K چورنگی سے یوسف گوٹھ گڈاپ ٹاؤن تک برساتی نالے کی تعمیر کا منصوبہ

June 06, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) حکومت سندھ کے تعاون سے ادارہ ترقیات کراچی 4K چورنگی سے لیاری ندی یوسف گوٹھ گڈاپ ٹاؤن تک برساتی نالہ تعمیر کرے گا جس سے بارشوں کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے میں مدد ملے گی ،یہ بات وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے 4K چورنگی تا لیاری ندی یوسف گوٹھ گڈاپ ٹاؤن برساتی نالہ کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے بتائی اس موقع پر سینیٹر وقار مہدی، منسٹر لیبر اینڈ ہیومن ریسورسس سعید غنی، ممبر قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی اور دیگر موجود تھے ،کے ڈی اے سپرنٹنڈنٹ انجینئر عبدالمطلب منان نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ برساتی نالہ کی لمبائی تقریباً 15000 رننگ فٹ جبکہ 15,24,36,48,72 ڈایا انچ کی پائپ لائن بچھائی جائیں گی، تعمیر پر تقریباً 798 ملین روپے لاگت آئے گی۔