وفاقی اردو یونیورسٹی، 2 طلبہ تنظیموں میں تصادم، 2 پروفیسر زخمی

June 06, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد تصادم شروع ہوگیا جس کے نتیجے میں خوف وہراس پھیل گیا ،تصادم کو رکوانے کے دوران دو پروفیسرز رانی ارم اور عباس حیدر بھی معمولی زخمی ہوگئے ، ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق تصادم پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مابین ہوا ،اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری پہنچی اور دونوں جماعتوں کے 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، ایس ایچ او شعور خان بنگش کے مطابق دونوں تنظیموں کے مابین راضی نامی کے بعد زیر حراست طلبہ کو چھوڑ دیا گیا ہے، جبکہ اساتذہ کی جانب سے بھی کوئی درخواست تھانے کو موصول نہیں ہوئی ہے۔