صحافت کا جمہوریت میں کلیدی کردار ہے، آغا حسن بلوچ

June 06, 2023

پشاور(جنگ نیوز)وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ صحافت مضبوط ستون ہے یہ بات انہوں نے صحافیوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کی۔انہوں نے کہا صحافیوںکی خدمات قابل قدر ہیں۔تقر یب کے مہمانان خصوصی وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ ،لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ملک سابق چیئر مین قائمہ کمیٹی سینیٹ برائے دفاعی پیدوار،محمد عبداللہ حمید گل چیئر مین تحریک جوانان پاکستان، انجینئر محمد عمر قریشی ڈائر یکٹر وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،سجاد خان مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ نواز، حامد اطہر ملک صدر الخدمت فاؤنڈیشن ،انور رضا صدر نیشنل پر یس کلب، حاجی نواز رضا ، زیڈاے ملک، رفاقت حسین،پرو فیسر منور ملک، چوہدری مدد خان چوہان ، مہر شاہد اقبال چیف وارڈن سول ڈیفنس اسلام آباد، ثمینہ شعیب صدر خواتین ونگ ن لیگ ،نعیم اشرف نائب صدر راولپنڈی چیمبر،،وحید عباسی،ڈاکٹر نبیل، راجہ ارشد ،سید اعتبار شاہ بخاری ودیگر نے ایوارڈز دئیے۔مہمان خصوصی وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پارلیمنٹ کی بالادستی، قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اور اداروں کیساتھ کھڑی ہے۔ معاشرے میں اصلاح سازی و مظلوم کی آواز کو تقویت دینے میں صحافتی برادری ملک میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔۔وفاقی وزیر نے کہا کہ معاشی تحفظ سے آزاد صحافت پروان پاتی ہے،سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے سابقہ چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر ) عبدالقیوم ملک امتیاز ملٹری نے کہا ہے کہ صحافت ایک پاکیزہ پیشہ ہے جس کی اپنی اقدار ہیں، ، عبدالقیوم نے جرنلسٹ فا ؤنڈیشن کی16سالہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافت اب پاکستان آئینی ڈھانچے میں چوتھا مضبوط ستون بن کر ابھرا ہے۔