کالج اساتذہ کےمختلف پروگرامز کو أن لائن کرانے کا فیصلہ

June 07, 2023

پشاور(جنگ نیوز) محکمہ ہائیر ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے کالج اساتذہ کے مختلف ٹریننگ پروگرام کو آن لائن کرانے کافیصلہ کیاہے اوراس سلسلے میں متعلقہ اکیڈمی کو آن لائن تربیت کیلئے تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے آن لائن ٹریننگ سے کالج اساتذہ کو فیزیکل موجودگی کے بجائے آن لائن ہونا پڑے گا اور آن لائن تربیت حاصل کی جائے گی خیبرپختونخوا کامرس کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر وحید خٹک نے میڈیا کوبتایاکہ محکمہ ہائیرایجوکیشن کی خاتون سیکرٹری ڈاکٹر انیلہ محفوظ درانی کی باہمی دلچسپی کے تحت کالج اساتذہ کے تربیتی پروگراموں کو آن لائن کرانے کا فیصلہ کیاگیاہے چونکہ کامر س کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے محکمہ ہائیرایجوکیشن کو یہ تجویز دی گئی تھی جس کے نتیجے میں اس پر عملدآرمد یقینی بنانے کیلئے آن لائن ٹریننگ کے حوالے سے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں جس میں انہوں نے متعلقہ تربیتی اکیڈمی میں آن لائن سسٹم کیلئے تیاریاں اورنظام کوبہتربنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کا شکریہ ادا کیا ہے وحید خٹک نے امید ظاہر کی کہ دیگر مسائل بھی جلد حل ہوں گے۔