پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن، 300 عمارتیں سیل

June 07, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن، ایکسائز ٹیموں نے ای ٹی اوز کی سربراہی میں 48 گھنٹوں کے دوران نادہندگان کی 300سے زائد جائیدادیں سربمہر کردیں، ایکسائز ذرائع کے مطابق ان ٹیکس نادہندگان میں کمرشل مارکیٹوں، لگژری رہائش گاہوں کے مالکان شامل ہیں جن کے ذمہ پراپرٹی ٹیکس کے واجبات و بقایاجات کی مد میں 60 لاکھ روپے سے زائد واجب الادا ہیں جن میں گارڈن ٹاون، شیرشاہ روڈ، نشتر روڈ، بوسن روڈ، گردیزی مارکیٹ، گلگشت مارکیٹ، ممتاز آباد مارکیٹ اور ٹمبر مارکیٹ کے نادہندگان شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس سے حاصل ہونیوالی رقم کا 70فیصد مقامی ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جاتا ہے، ٹیکس گزار کسی بھی مشکل سے دوچار ہونے کی بجائے اپنے ذمہ واجب الادا ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔