اظہر حسین کی تدفین، تشدد زدہ لاش ملنے کا نوٹس لیا جائے، خالد مقبول صدیقی

June 07, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان ملیر ٹائون کے لاپتا رکن محمد اظہر حسین کی تشدد زدہ لاش ملنے کے بعد ائیر پورٹ قبرستان میں تدفین کردی گئی ، نماز جنازہ اور تدفین میں اراکینِ رابطہ کمیٹی و ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹرز سید شکیل احمد، شریف خان و دیگر ذمہ داران و کارکنان اور مرحوم کے سوگواران نے بڑی تعداد میں شرکت کی،دریں اثناء کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ محمد اظہر حسین کی شہادت سے تحریک ایک مخلص کارکن سے محروم ہوگئی،انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف، وزیر اعلیٰ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ تشدد زدہ لاش ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کی تحقیق کروائی جائے۔