اسلام آباد سے اغواء ہونیوالی لڑکی بازیاب

June 07, 2023

اسلام آباد (خبر نگار) تھانہ لودھراں پولیس نے اسلام آباد سے مبینہ طور پر اغوا ہونیوالی کم عمر لڑکی کو بازیاب کرا کر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کر دیا۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایاکہ لڑکی نے اپنی مرضی سے نکاح کیا اور حاملہ ہے۔ عدالت نے لڑکی کو واپس شوہر کے خاندان کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے اسلام آباد کی حدود میں درج اغوا کے مقدمہ میں لڑکی کے شوہر کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور اسے متعلقہ عدالت سے ضمانت لے کر شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ کیس کی مزید سماعت 19 جون کو ہو گی۔