8بجے مارکیٹیں بند کرنے کی تجویز تاجروں کیلئے قابل قبول نہیں، کاشف چوہدری

June 07, 2023

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے قومی توانائی بچت منصوبے کے تحت مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی حکومتی تجویز کو سختی سے مسترد کر دیا، صدر کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ رات 8بجے مارکیٹیں بند کرنے کی تجویزملک بھر کی تاجر برادری کے لئے کسی صورت قابل قبول نہیں ۔ انہوں نے حکومت کو خبر دار کیا کہ اگر اس تجویز کو نا فذ العمل کیا جاتا ہے تو تاجر برادی کسی بھی حد تک جائیگی ۔