52سالہ شخص ٹرین کی زدمیں آگیاخاتون ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

June 07, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ٹرین کی زد میں آکر 52سالہ شخص جاں بحق ہو گیا، انچارج چوکی گلزارقائداے ایس آئی فیصل اعوان نے بتایاکہ فیصل کالونی ریلوے سکیم 9 کے علاقہ میں جاوید ریلوے ٹریک کراس کر رہا تھاکہ ٹرین کی زدمیں آکر شدیدزخمی ہوکر موقع پرہی دم توڑگیا ۔دریں اثناء تھانہ صادق آباد کے علاقہ چھتری چوک میں بس کی ٹرک سے نامعلوم عورت جاں بحق ہوگئی ۔