49 سماج دشمن پکڑے گئے

June 07, 2023

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں سے 49سماج دشمن پکڑے گئے ۔راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 7ملزموں کو گرفتار کرکے 75لٹر شراب برآمد کرلی ۔ پولیس نے ایک خاتون منشیات فروش سمیت 5ملزموں سے 5کلو410گرام چرس بھی برآمد کرلی ۔ 7ملزموں سے چھ پستول اور ایک رائفل برآمد کر لی گئی ۔گنجمنڈی پولیس نے آتش بازی کا سامان لے کرجانے والے 2ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے دوملزموں سے شہریوں سے چھینے گئے 4 موبائل فون بھی برآمد کر لئے ۔ صدر بیرونی پولیس نے سوشل میڈیا پراسلحہ کی تشہیر کرنے والے ملزم کو دھر لیا۔وفاقی پولیس نے بھی گھریلو چوری کی وارداتو ں میں ملوث ملزم سمیت سمیت 16 افراد کو گرفتار کر لیا۔ متعد افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔ پولیس نے غیر قانونی رہائش پذیر 9 افغان باشندوں کو بھی گرفتار کر لیا۔