بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، راجہ پرویز اشرف

June 07, 2023

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملک کی معیشت میں مزدور طبقہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ موجودہ عوام دوست حکومت مزدوروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور آنے والے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے ان خیالات کا پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین کی سربراہی میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کرتی ہے۔