ٹارگٹڈڈ سبسڈی سے غریب عوام کو ریلیف دیا جائے، چیئرمین نیپرا

June 07, 2023

اسلام آباد(جنگ نیوز)چیئر مین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے ترقی کرنی ہے تو حکومت کو اپنی عملداری بحال کرنا ہوگی، پاکستان کی ترقی کیلئے حکومتی عملداری پہلا قدم ہے۔ ٹارگٹڈڈ سبسڈی سے غریب عوام کو ریلیف دینا چاہیے۔ملک میں بجلی کی پیداوار 43ہزار میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے جو کے ایک ریکارڈ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اسلام آباد چیمبر کے دورے کے موقع پر صدر چیمبر احسن ظفر بختاوری سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر بزنس کمیونٹی کا نمائندہ ادارہ ہے اس کو نپیرا کے بورڈ میں نمائندگی دی جائے۔ملاقات میں سابق صدر آئی سی سی آئی ظفر بختاوری،سینئر نائب صدر فاد وحید،خالد چوہدری،ملک شبیر،مقصود تابش، عثمان خالد و دیگر بھی موجود تھے۔