قتل کے ملزم کو سزائے موت،دو بھائیوں سمیت تین ملزمان بری

June 07, 2023

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ملک مشتاق احمد اوجلہ نے قتل کیس کے ایک ملزم کو سزا جبکہ دو بھائیوں سمیت تین شریک ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا۔ تھانہ آر اے بازار میں 18جنوری 2020کو مقتول عدنان کے بھائی ملک عمران شہزاد کی درخواست پر درج کیس کے مطابق ولید اور حمزہ نے اپنے بھائی کامران اور شہاب سے ہونے والے معمولی جھگڑے کو بنیاد بنا کرفائرنگ کر کے میرے بھائی کو شدید زخمی کر دیا تھا جو دوران علاج چل بسا۔ قبل ازیں مقدمے کی سماعت سیشن جج کی عدالت میں شروع ہوئی تھی لیکن فریقین کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے مقدمے کا ٹرائل جیل کے اندر ہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور گزشتہ روز جیل میں ہی کارروائی مکمل ہونے پر عدالت نے ولید شیراز کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت پانچ لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کے دو بھائیوں کامران شیراز اور حمزہ شیرازکے علاوہ محمد شہاب گل کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔کامران شیراز اور شہاب گل ضمانت پر جبکہ دو بھائی حمزہ شیراز اور ولید شیراز گرفتار تھے۔