راجہ بازار مارکیٹ کی چھٹی منزل پر گودام میں آتشزدگی

June 07, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ سٹی کے علاقہ میں مارکیٹ کی چھت پرواقع گودام میں آگ لگ گئی۔ ایس ایچ اوتھانہ سٹی سب انسپکٹر آفتاب گوندل نے بتایاکہ منگل کی رات ساڑھے سات بجے کے قریب سبزی منڈی راجہ بازار میں واقع اکبر مارکیٹ کی چھٹی منزل پر واقع شاہدعلی کے ملکیتی کیلکولیٹرزکے گودام میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس پر پولیس اور ریسکیو1122کی آگ بجھانے والی گاڑیاں بھی موقع پرپہنچ گئیں اور آگ پرقابوپالیا۔ ،آگ سے گودام میں موجودبھاری مالیت کاسامان جل گیا۔