40 ڈپارٹمنٹس نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں شرکت کے خواہاں

June 08, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چالیس ڈپارٹمنٹس نے پی سی بی سے ڈومیسٹک سیزن میں شرکت کرنے کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پی سی بی اگلے ہفتے مختلف ڈپارٹمنٹس کے ساتھ اجلاس کرے گا۔ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی صدارت کریں گے۔ پی سی بی ڈپارٹمنٹس سے ڈومیسٹک سیزن کے حوالے سے مشاورت کرےگا۔ کسی ڈپارٹمنٹس کو تینوں فارمیٹس کھیلنے کے لیے زبردستی نہیں کی جائےگی۔ نئے ڈومیسٹک سیزن میں 16 ریجن ہی شرکت کریں گے۔ پی سی بی نیا ڈومیسٹک سیزن ستمبر میں شروع کروانے کا منصوبہ رکھتاہے۔ پی سی بی نے ڈپارٹمنٹس کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف مجوزہ فارمیٹس تیار کرلیےہیں۔ ڈپارٹمنٹس کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے فارمیٹس کو ترتیب دیاجائےگا۔