کرکٹ بورڈ ایشیا کپ پاکستان میں منعقد ہونے کیلئے پرامید

June 08, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا خیال ہے کہ بھارتی بورڈ اپنے میڈیا کے ذریعےغلط اور گمراہ کن خبروں کو ہوا دے رہا ہے۔ پی سی بی ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے اپنی پوزیشن ایشین کرکٹ کونسل کو بتاچکا ہے تاہم افواہوں کے باوجود بورڈ پُرعزم ہے کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگا۔ بھارتی میڈیا دعوی کررہا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل مسترد کردیا گیا ہے اور پاکستان ایشیا کپ کا بائیکاٹ کردے گا۔ ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پی سی بی ٹھوس موقف پیش کیا جائے گا۔