سپریم کورٹ میں دلچسپ صورت حال، چیف جسٹس نے علی ظفر کو روسٹرم پر بلا لیا

June 08, 2023

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے پنجاب میں انتخابات کرانے کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست اور ریویو آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ پر سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل علی ظفر کو روسٹرم پر بلا کر استفسار کیا کہ سپریم کورٹ نظر ثانی پر نئے قانون پر آپ کا کیا مو قف ہے ؟ علی ظفر نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کا نظر ثانی پر نیا قانون آئین سے متصادم اور پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کا تسلسل ہے۔