برطانیہ نے یمن میں پاکستانی نژاد خاتون سفیر تعینات کر دی

June 08, 2023

لندن(این این آئی)برطانیہ نے پاکستانی نژاد خاتون عبدہ شریف اوبی کو یمن میں برطانیہ کی نئی سفیر تعینات کر دیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے پاکستانی نژاد قانونی وکیل عبدہ شریف اوبی کی یمن میں برطانیہ کے نئے سفیر کے طور پر تقرری کا اعلان کیا ہے ،ستمبر میں اپنا عہدہ سنبھالیں گی،اس سے قبل وہ کئی عہدوں پر کام کر چکی ہیں ۔ عبدہ شریف لندن میں ایک پاکستانی مسلم تارک وطن گھرانے میں پیدا ہوئیں،۔