• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی نے کشمیر کیلئے خون بہایا، خاموش نہیں بیٹھ سکتے، حافظ نعیم

اسلام آباد (نیو زرپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے کشمیر کیلئے خون بہایا ، خاموش نہیں بیٹھ سکتے، کشمیر کاز پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،حکومت سنجیدہ نہ ہوئی تو آزاد کشمیر مسئلہ پر عوامی جرگہ تشکیل دینگے، آئندہ تین روز تک آزاد کشمیر صورتحال کے پرامن حل کے لیے مثبت پیش رفت نہ کی تو کشمیری عوام اور ان کے نمائندوں سے براہ راست بات چیت کا آغاز کرے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں آزاد کشمیر کی صورتحال پر قومی مشاورتی سییمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیرجماعت اسلامی پاکستان نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے جماعت اسلامی کی جانب سے پہلے سے تشکیل شدہ کمیٹی کو مزید وسعت دینے کا عندیہ دیا اور شرکاء سے شمولیت کے لیے نام طلب کیے۔انھوں نے کہا کہریاست ماں کا کردار ادا کرے ، ناراض لوگوں کو گلے لگائے۔
اہم خبریں سے مزید