• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر منور چورنگی انڈر پاس کا تعمیراتی کام مکمل، جلد ٹریفک کے لیے کھول دیا جائیگا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )گلستان جوہرمیں منور چورنگی انڈر پاس کا تعمیراتی کام مکمل،تقریباًدس روز میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے حکومت سندھ کے تعاون سے جاری اہم ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیااس موقع پر انہوں نے گلستان جوہرمیں منور چورنگی انڈر پاس پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور منصوبے کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ حاصل کی چیف انجینئر کے ڈی اے عبدالصمد جملانی نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منور چورنگی انڈر پاس کا تعمیراتی کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے منصوبے کے تحت گیس پائپ لائن کی منتقلی کا کام آئندہ ہفتے تک مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد انڈر پاس کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گاڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ باقی ماندہ کام مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو جلد از جلد سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید