• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTA کا ٹیلی کام کمپنیوں سے 89 ارب روپے سے زائد واجبات عدم وصولی کا انکشاف

اسلام آباد(ساجد چوہدری ) آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) مختلف ٹیلی کام آپریٹرز سے لائسنسوں کی مدت ختم ہونے تک 89 ارب 16 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد کے واجبات وصول کرنے میں ناکام رہی، آڈٹ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کمزور ریگولیٹری نگرانی کے باعث پی ٹی اے جولائی اور اگست 2024ء میں لائسنسوں کی مدت ختم ہونے تک متعلقہ کمپنیوں سے واجبات کی وصولی یقینی نہ بنا سکی،پی ٹی اے نے اپنے جواب میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ واجبات مختلف عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں اور زیادہ تر رقم ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ اور ٹیلی کارڈ لمیٹڈ سے متعلق ہے۔

اہم خبریں سے مزید