کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ سندھ کا مستقبل صحت مند، تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوانوں سے وابستہ ہے۔ ہم ایسے پروگراموں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں جو صحت کی سہولتوں کو بہتر بنائیں، بچوں میں غذائی کمی سے نشوونما رک جانے کے مسئلے میں کمی لائیں اور انہیں مستقبل کی معیشت کے تقاضوں سے ہم آہنگ مہارتیں فراہم کریں،یہ بات انھوں نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن پاکستان کے ڈائریکٹر مسٹر سائمن اینڈریوز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ،ملاقات میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر، قابلِ تجدید توانائی، زراعت، صحت، انسانی وسائل کی ترقی اور سماجی تحفظ سمیت اہم شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لینے پر اتفاق کیا۔