اسلام آباد(کامرس رپورٹر) سینٹ ذیلی کمیٹی اقتصادی امور میں حکام نے انکشاف کیا کہ غیر ملکی امداد سے مکمل جانیوالی24کلومیٹر طویل شاہراہ کی لاگت منصوبے میں تاخیر کے باعث 54کروڑ روپے سے بڑھ کر 2ارب روپے سے تجاوز کر گئی ، قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کی ذیلی کمیٹی نے غیر ملکی امداد سے مکمل ہونیوالے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ، کمیٹی نے بلوچستان اور پنجاب میں غیرملکی امداد سے جاری ترقیاتی منصوبوں میں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے اور لاگت میں اضافے کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت کی ،ذیلی کمیٹی کا اجلاس پیرکو سینیٹر سید وقار مہدی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پنجاب اور بلوچستان میں غیرملکی امداد سے جاری ترقیاتی منصوبوں کاتفصیل سے جائزہ لیاگیا۔