ابوظبی (سبط عارف) متحدہ عرب امارات میں ااتحاد ریل کے پروٹوکولز، خلاف ورزی پر7 لاکھ روپے جرمانہ۔ سیٹ پر پاؤں رکھنے، بغیر ٹکٹ سفر اور غلط کوچ میں بیٹھنے پر جرمانہ ہوگا، سخت وارننگ جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی نئی مسافر ٹرین سروس اتحاد ریل نے سفر کے دوران خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانوں کا اعلان کر دیا ہے۔