اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے روزنامہ جنگ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہامریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے دوران پاکستان نے کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے لیے انتہائی مثبت اور مؤثر کردار ادا کیا،حالیہ علاقائی پیش رفت سے پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط ہونگے ، ایران۔پاکستان گیس پائپ لائن سے پاکستانی عوام مستفید ، زمینی، فضائی اور بحری راستوں سے تجارت مزید فروغ پائے گی۔