سگنل فری کوریڈورمیں ایک اضافی بس لین بنانے کا بھی فیصلہ

June 08, 2023

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) باخبر ذرائع کے مطابق سگنل فری کوریڈورمیں ایک اضافی بس لین بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس بس سروس کیلئے اضافی لین پر لاگت کا تخمینہ 1560 ملین روپے لگایا گیا ہے۔سگنل فری کوریڈور پی سی ون کے مطابق منصوبہ کی کل لاگت کا تخمینہ15ہزار ایک سو ملین روپے ہےجس میں دو فلائی اوررز ہیں۔ذرائع کے مطابق بس سروس نیواسلام آباد ایئر پورٹ تک ہوگی۔ادھر نو مئی کے ہنگاموں میں میٹرو بس سروس کے سکستھ روڈ اسٹیشن کو پہنچنے والے نقصان کے باعث تاحال اسٹیشن بند ہے اور اس کی تعمیر و مرمت کا کام شروع نہیں ہوسکا۔مرمتی کام کا تخمینہ بن کر لاہور گیا ہوا جس کی تاحال منظوری نہیں ہوسکی۔