تھانہ چونترہ میں فائرنگ، سابق ناظم کا بھائی شدید زخمی

June 08, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ چونترہ کے علاقہ میں فائرنگ سے سابق ناظم یونین کونسل کا بھائی شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی چوہدری جبران سابق ناظم یونین کونسل چہان چوہدری عمران صادق کا بھائی بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زمین کے تنازع پر مخالف گروپ نے اُن پر فائرنگ کی۔