ضلع کوٹلی میں دندلی میں دریائی نالہ پر ڈیم تعمیر کیا جائے، کمیونٹی رہنما

June 09, 2023

وٹفورڈ(نمائندہ جنگ) اور سیز واٹر چینل ٹرسٹ کوٹلی نہر کے رہنماؤں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے مطالبہ کیاہے کہ ضلع کوٹلی میں دندلی میں دریائی نالہ پر ڈیم تعمیر کیا جائے ۔ واٹر ٹرسٹ کے مرکزی رہنماؤں تحسین گیلانی، توصیف گیلانی، چوہدری محمدمطلوب حسین مغل ، شفقت اقبال گیلانی ،محبوب مغل، خالق مغل چوہدری محمد شریف ، محمد علی، حسن علی ، چوہدری محمد رفیق ودیگر رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ دندلی تا رولی نہر کا پراجیکٹ آزاد کشمیر کے سابق صدر کے ایچ خورشید کے دور حکومت میں عوام کو دیا گیاتھا ، انتظامیہ کی نااہلی اور کوتاہی کی وجہ سے عوام کو نہر کا پانی روزانہ کی بنیاد پر سپلائی نہیں کیا جا تا اس وقت بھی نہر کا پانی سلائڈنگ کے باعث بند ہے ۔مشنیری کی عدم دستیابی کے باعث نہر کا پانی بھی تاحال بند ہے ۔ ان رہنماوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ و قت نکال دندلی ڈیم کا دورہ کریں ، عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے ہوے اس جگہ ڈیم تعمیر کرنے کی منظوری دی جائے ۔ ان رہنماوں کا مطالبہ ہےکہ دندلی تا رولی نہر کے پانی مہیا کرنے کے ڈپٹی کمشنر ضلع کوٹلی ،محکمہ پبلک ھیلتھ، محکمہ زراعت کے اعلی احکام پر مشتمل کیمیٹی بنائی جائے جو صورتحال کا جائزہ لے ۔