عمران کو نااہلی اور عمر قید دی جاسکتی ہے، انکا ووٹر الگ نہیں ہوگا، تجزیہ کار

June 09, 2023

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان سارہ الیاس کے سوال کیا چیئرمین پی ٹی آئی کا بے لچک رویہ نئی سیاستجماعت کے قیام کا سبب بنا؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان کو نااہلی اور عمرقید دی جاسکتی ہے لیکن ان کا ووٹر الگ نہیں ہوگا، پی ٹی آئی جتنی جلدی بکھری تھی اس سے زیادہ جلدی نئی پارٹی کا قیام حیرت انگیز ہے۔