خصوصی کمیٹی کا نیشنل فوڈ سکیورٹی ملازمین کو تین دن میں مستقل کرنیکا حکم

June 09, 2023

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)خصوصی کمیٹی کا نیشنل فوڈ سکیورٹی ملازمین کو تین دن میں مستقل کرنیکا حکم، قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کااجلاس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندوخیل کی زیر صدارت ہوا۔ نیشنل فوڈ سکیورٹی ڈویژن کے افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ صائمہ اسد اور سمیرا کے بارے میں رپورٹ طلب کی گئی تھی، وہ ہم نے دے دی ہے۔ اس کے علاوہ ادارے کے کل ملازمین 2200ہیں، کنٹریکٹ ملازمین 500 جبکہ ڈیلی ویجز 900 ہیں۔