انسداد دہشت گردی عدالت، خدیجہ شاہ و دیگر خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

June 09, 2023

لاہور(کورٹ رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین کو جوڈیشلریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی،پولیس نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد خواتین ملزمان کوعدالت میں پیش کیا، سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خدیجہ شاہ ،صنم جاوید سے جسمانی ریمانڈ کے دوران ڈنڈا برآمد کروا لیا ہے۔