سٹی ٹریفک پولیس کی ڈور ٹو ڈور لائسنسنگ سروس شروع

June 09, 2023

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس نے عوام کی سہولت کیلئے ڈور ٹو ڈور لائسنسنگ سروس کی فراہمی کا آغاز کر دیا۔ پہلے روز مو بائل خدمت وین کے ذریعے گورڈن کالج،فوارہ چوک،ہولی فیملی ہسپتال، چاندنی چوک اور دیگر مقامات پر طلباء، ڈاکٹرز اور دیگر شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس سروسز کے حوالے سے سہولیات فراہم کی گئیں۔شہریوں نے فراہم کردہ لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا۔