تعلیم پر جی ڈی پی کا 5فی صد خرچ کیا جائے، احمد علوی

June 09, 2023

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے صدر احمد علوی نے کہا ہے کہ تعلیم پر جی ڈی پی کا 5فی صد خرچ کیا جائے، نوجوانوں کوفنی تعلیم دی جائے اور قوم کو متحد کرنے کیلئے یکساں نظام تعلیم نافذ کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب کے باہر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مظاہرے کے شرکاء نے فرسودہ نظام تعلیم،مختلف نصاب اورتعلیمی اداروں میں بھاری فیسوں کے خلاف نعرے بازی کی۔