کیپٹل میٹروپولیٹن کے قابض کرایہ داروں کیلئے لائحہ عمل بنایاجائیگا، حاجی ز بیر علی

June 09, 2023

پشاور (وقائع نگار) میئر پشاور حاجی ز بیر علی نے کہا ہےکیپٹل میٹروپولیٹن کے موجودہ قابض کرایہ داروں کیلئے لائحہ عمل بنایاجائیگا بازار کے صدور جنرل سیکرٹریز اور کیپٹل میٹروپولیٹن کے دو کرایہ دار اصل کرایہ دار کی شناخت کرے گا جس کے لائحہ عمل بنانے کے احکامات صادر کردئیے گئے گذشتہ روزایک اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی ملک مہر الہی ڈائریکٹر جنرل سید وقاص علی شاہ ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ میاں انیس الرحمان ڈائر یکٹر ایسٹ رحمان خٹک ڈائریکٹر ویسٹ ریاض اعوان اسسٹنٹ ڈائریکٹر پراپرٹی ایازاحمد چیئرمین عطاء اللہ ولی محمد نور غلام ارشاد اور مختلف بازاروں کے تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں کیپٹل میٹروپولیٹن کے جو کرایہ دار فوت ہوچکے ہیں انکے ٹرانسفر پالیسی اصل کرایہ د اراو ر دیگر مسائل اور تجاویزکے حوالے سے تفصیل سے بات چیت کی گئی مئیر پشاور نے کہاکہ تاجر معیشت میں ریڑھ کی حیثیت رکھتے ہیں انکے مسائل حل کئے جائینگے۔اس حوالے سے کیپٹل میٹروپولیٹن کے اصل کرایہ دار وں کے کوائف اکھٹے کئے جائیں اور جو کرایہ دار فوت ہوچکے ہیں انکی شناخت کیلئے بازاروں کے صدور جنرل سیکرٹریز اور کیپٹل میٹروپولیٹن کے د و کرایہ دار انکی پہچان کریں گے جبکہ غلط بیانی کی صورت میں انکے خلاف کارروائی کی جائیگی اس حوالے سے کیپٹل میٹروپولیٹن کی انتظامیہ اس حوالے سے چھا ن بین کریگا اور انکے ساتھ مکمل مشاورت کریگا تاکہ حقدار کو انکا حق ضرور مل سکے