جشن بینظیر جلسہ 20جون کو ہوگا ، اسلم گل شہزاد سعید نےعتیق الرحمٰن کی عیادت کی

June 09, 2023

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے صدر اسلم گل نے کہا ہے کہ جشن بینظیر جلسہ 20جون کی شام 7 بجے لبرٹی چوک میں ہو گا ، وہ لبرٹی چوک میں رانا جمیل منج،اشرف خان،عمر شریف بخاری،امجد جٹ اور عامر نصیر بٹ کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر حسن گیلانی،فہیم ٹھاکر،ملک ندیم کامران اور عمر ایاز بھی موجود تھے شہزاد سعید چیمہ نے نائب صدر پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب سپورٹس ونگ میاں عتیق الرحمن کی عیادت کی ۔