کشمیر میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پرپشاورمیں جشن منایا گیا

June 10, 2023

پشاور (نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی کی خوشی میں خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں جشن منایا گیا مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر سرتاج خان دوران پور کی رہائش گاہ پر جیالوں کی طرف سے جشن منایا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔ پشاور کے مختلف مقامات پر جشن منایا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔ وشہرہ میں پاکستان پیپلز پارٹی پشاور کے ڈویژنل صدرو سابق صوبائی صدر لیاقت شباب کی رہائش گاہ پر جشن منایا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔ اکبر پورہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر سید جمیل شاہ جنرل سیکرٹری سید منصف شاہ۔ شریف گل پراچہ، ویلج کونسل کے چیئرمین ملک قاسم ظفر کی طرف سے جیالوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئی اور جشن منایا گیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ کراچی اور ملتان کے بعد آزاد کشمیر کے ضمنی الیکشن میں کامیابی سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے۔ جبکہ عمران خان کی ملک دشمن و عوام دشمن پالیسیوں سے پی ٹی آئی کا صفایا ہو گیا ہے۔