سکیل 11کے جی ٹی کیڈر کو پی اے ایڈمنسٹریٹرز ضلع کونسل کی اضافی ذمہ داری دینے کے احکامات

June 10, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف آفیسر ضلع کونسل ملتان نے ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر اور گیلانی خاندان کی سفارش پر سکیل 11کے جی ٹی کیڈر عامر بھٹی کو پی اے ایڈمنسٹریٹرز ضلع کونسل کی اضافی ذمہ داری دینے کے احکامات جاری کردیے، بتایا گیا ہے کہ جی ٹی کیڈر سکیل 11کے عامر بھٹی نے غیر قانونی طور پر متعدد بار ترقی حاصل کرنے کی کوشش کی، کمشنر ملتان اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ترقی کے احکامات منسوخ کرتے ہوئے عامر بھٹی کو جونیئر قرار دیا تھا۔