قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلوی مٹی سے زیادہ باؤنس والی پچ کی تیاری

June 10, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آسٹریلیا سے منگوائی گئی مٹی سے قذافی اسٹیڈیم میں نئی پچ تیار ی کے آخری مرحلے میں ہے۔پاکستانی پچوں کے برعکس آسٹریلوی مٹی کی پچ کا رنگ سیاہ ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے ڈراپ ان پچز کا اعلان کیا تھا لیکن منصوبہ قابل عمل نہ ہونے کے بعد آسٹریلیا سے مٹی منگوائی گئی جس سے اب پچ تیار کی گئی ہے۔ کیوریٹر کا خیال ہے کہ اس پچ میں باؤنس زیادہ ہے۔ پاکستان کے کرکٹرز اب آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی باؤنسی پچز کے لیے خود کو لاہور میں رہتے ہوئے تیار کر سکیں گے۔ پاکستان اور ایشیائی بیٹرز کا باؤنسی پچز پر کھیلنا مسئلہ رہا ہے لیکن اب اس مسئلے کے حل کے لیے باؤنسی پچ تیار کی جا رہی ہے اور لاہور میں باؤنسی پچ کی تیاری اب آخری مرحلے میں ہے۔