چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے ویسٹ انڈیز اور امریکا منتقل ہوسکتی ہے، بھارتی میڈیا

June 10, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی واپس لی جاسکتی ہے لیکن پی سی بی ذرائع ان خبروں کو من گھڑت قرار دے رہے ہیں۔ 2024 کے ٹی20 ورلڈکپ کے بجائے امریکا اور ویسٹ انڈیز مشترکہ طور پر 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرسکتے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈکو وینیو تبدیلی پر بھاری معاوضہ ملنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2025 کا ٹورنامنٹ ویسٹ انڈیز اور امریکا جبکہ سال 2024 کا ٹی20 ورلڈکپ اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کو ویسٹ انڈیز اور امریکا منتقل کرنے سے دونوں ممالک کو میزبانی کیلئے ضروری انفراسٹرکچر تیار کرنے کا اضافی وقت مل جائے گا۔